رسائی کے لنکس

لیبیا: آئل ریفارئنری پر باغیوں کے حملے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیبیا کے باغی گروپوں نے صدر معمر قذافی کی وفادار افواج کو پیچھے دھکیلنے اور دارالحکومت کی طرف پیش قدمی جاری رکھنے کے لیے طرابلس شہرکے مغرب میں واقع تیل صاف کرنے کے ایک کارخانے سے پر حملے شروع کردیے ہیں۔

زاویہ شہر کے قریب واقع یہ ریفائنری طرابلس سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اوروہ صدر معمر قذافی کی افواج اور دارالحکومت میں رہنے والے لوگوں کے لیے ایندھن حاصل کرنے کے ذرائع میں سے ایک ہے۔

ایک باغی کمانڈر کا کہناہے کہ ریفائنری اور طرابلس کو ملانے والی پائپ لائن کو کاٹ دیا گیا ہے ، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

زاویہ میں موجود نامہ نگاروں کا کہناہے کہ شہر کے ایک بہتر حصے پر باغیوں کا کنٹرول ہے۔ قذافی کی حامی افواج نے بدھ کے روز باغیوں پر دوبارہ گولہ باری کی اور ریفائنری میں تعینات نشانہ بازوں نے جنگجوؤں پرفائرنگ کی۔

منگل کے روز باغیوں نے صدر کے مشیروں سےساتھ اپنے مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

باغیوں کی عبوری قومی کونسل کے سربراہ مصطفیٰ عبدلجلیل نے کہاہے کہ مسٹر قذافی کےنمائندوں کے ساتھ کسی طرح کے براہ راست با لواسطہ مذاکرات نہیں کیے جارہے، اور یہ کہ اس طرح کے مذاکرات بعید از قیاس ہیں تاوقتتکہ قذافی اپنا عہدہ چھوڑ نہیں دیتے۔

XS
SM
MD
LG