کوئٹہ: سیلاب متاثرین بچوں کے لیے خیمہ اسکول
پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں لوگ اب بھی کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں یا پھر عارضی خیمہ بستیوں اور ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم معطل ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ایک ریلیف کیمپ میں ایک عارضی اسکول بھی قائم کیا گیا ہے جہاں بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسکول بننے پر ریلیف کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے قابل نہیں لیکن کیمپ میں ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت بھی مل رہی ہے۔