واشنگٹن —
القاعدہ نے اپنی جنوبی افریقی شاخ کے لیے ایک کلیدی کمانڈر کےمتبادل کی نامزدگی کر دی ہے، جن کو گذشتہ ماہ مالی کے شمال میں شاڈ کے فوجیوں نے ہلاک کر دیا تھا۔
الجزائر کے النہار ٹیلیوژن نے اتوار کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمیل اکاشا، جو یحیٰ ابو الھمام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسلامی مغرب میں القاعدہ کے ایک اہم لیڈر کے طور پر عبدالحمید ابو زید کی جگہ لے گا۔
چونتیس سالہ اکاشا، اسلامی مغرب کے سربراہ عبد المالک درازل کے قریبی مشیر ہیں۔
ابو زید فروری کے اواخر میں مالی کے شمال میں واقع الزرار کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران فرانسیسی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔