رسائی کے لنکس

مالی: فوجی جنتا نے ملک کا آئین بحال کر دیا


یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایک ہی روز قبل مغربی افریقی ممالک کی معاشی برادری نےفوج کی طرف سے اقتدار سولینز کو نہ دینے کی صورت میں سخت معاشی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی

مالی میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ایسےمیں جب فوجی جنتا نے کہا ہے کہ اُس نے آئین کو بحال کر دیا ہے اور تورینگ باغیوں نے ملک کے اہم جنوبی شہروں کی چھان پھٹک مکمل کر لی ہے۔

دارالحکومت بموکو کے قریب ایک اخباری کانفرنس سے خطاب میں، کپتان امادو سانوگو نے ایک مختصر بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے آئین بحال کردیا ہے جسے 1992ء میں اپنایا کیا گیا تھا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ریاست کے اداروں کو بھی بحال کردیا گیا ہے، اور اِس بات کا عہد کیا کہ اقتدار سویلینز کو واپس کر دیا جائے گا۔ تاہم، تختہ الٹنے والے لیڈر نے نئے انتخابات کے نظام الاوقات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایک ہی روز قبل مغربی افریقی ممالک کی معاشی برادری نےفوج کی طرف سے اقتدار سولینز کو نہ دینے کی صورت میں سخت معاشی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اتوار کے ہی روز تورینگ باغیوں نے تاریخی شہر ٹمبکٹو کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ ٹمبکٹو شمال کا وہ آخری اہم شہر تھا جو اب تک فوج کے کنٹرول میں نہیں تھا۔

حکومتی اہل کاروں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باغیوں نے گورنر کی رہائش گاہ کے باہر جھنڈا لہرایا اور بینک لوٹ لیے۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ لڑائی بند ہوگئی ہے، لیکن صورتِ حال بہت ہی کشیدہ ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ’ گاؤ‘ نامی شہر جس پر باغیوں نے ہفتے کے روز قبضہ جما لیا تھا، وہاں حالات کشیدہ ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ باغیوں نے بینکوں کو لوٹا ہے اور پیچھے رہ جانے والےفوج کے ہتھیارسولینز کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG