میکسیکو میں حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی تابکار فضلہ اُس ٹرک کے قریب سے برآمد کر لیا گیا ہے جس کو چوری کرنے کے بعد ایک مقام پر چھوڑ دیا گیا۔
تاحال کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
بار برداری کے لیے استعمال ہونے والا سفید رنگ کا ٹرک ایک پارکنگ ایریا میں کھڑا پایا گیا جب کہ جس کنٹینر میں تابکار مواد موجود تھا وہ دوسرے مقام سے ملا۔
حکام نے بتایا کہ کنٹینر میں کوبالٹ-60 کی کچھ مقدار موجود تھی، مگر اُنھیں اس مواد کی تھوڑی مقدار اس کے باہر بھی ملی۔
یہ تابکار مادہ ملک کے شمال میں سرحدی شہر تجوانا میں قائم اسپتال سے وسطی میکسیکو میں جوہری فضلے کے ذخیرے کی طرف لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اسے دو مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
کوبالٹ۔60 عموماً اسپتالوں میں طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کیے بغیر اس کے قریب جانے والا فرد چند ہی منٹوں میں موت کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔