رسائی کے لنکس

شہریوں کی مقامی حکومت کو رائے دہی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف


امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) اور’ شونیزیا ریلف اینڈ ڈویلوپمنٹ آرگنایزیشن‘ نے پشاور شہر کے باسیوں کی ضلعی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے پیش کرنے کے لیے اور 'رائے و راہ' کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے۔

اس ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دوطرفہ رائے کا نظام، سرکاری اور منتحب نمائندگان کے لیے فیصلہ سازی کرنے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی ردعمل کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مذکورہ ویب سائٹ ’لوکل گورنمنٹ گڈ گورننس انڈیکس رپورٹ‘ بھی شائع کرے گا، یہ رپورٹ شہریوں کی جانب سے پیش کردہ تشویش/تخفظات کی جانچ اور منتخب اراکین کے جوابات کی وضاحت کرے گی۔

یہ موبائیل ایپلیکیشن ’اینڈروئڈ‘ اور ’آئی او ایس‘ دونوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جبکہ اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر سینٹر اورنگزیب خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آن لائن پلیٹ فارم کی بدولت عوام اور حکومتی نمائندگان ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔

یہ سسٹم صوبائی حکومت کو بھی اس قابل بناتا ہے کہ عوامی خدمات کی کارکردگی کو موثر اور ان کی بہتر نگرانی کی جا سکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کے ’’اچھی حکومت کا انحصار عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر ہوتا ہے۔ اس موبائل ایپ سے عوام اس قابل ہونگے کہ وہ مقامی حکومت کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے اور عوام میں یہ احساس پیدا ہوگا کہ کس طرح ان کے منتخب کردہ نمائندے ان کے سامنے جوابدہ ہیں۔''

’شونیزیا ریلف اینڈ ڈویلوپمنٹ آرگنائزیشن‘ (ایس آر ڈی او) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عاصم سمجھتے ہیں کہ 'رائے او راہ' مقامی حکومت کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے۔ ان کے بقول، اس آن لائن سسٹم میں وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس نظام کا با آسانی خیبرپختونخوا اور یہاں تک کہ پورے پاکستان میں اطلاق کیا جاسکتا ہے۔ یوایس ایڈ خیبر پختونخوا گورننس پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف آف پارٹی ارشد محمود بتاتے ہیں کہ منتخب کمیونٹی کے اراکین، تعلیم یافتہ نوجوانان اور مقامی حکومتی نمائندگان کو تربیت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کو کس طرح فیصلہ سازی کے عمل میں استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پلٹ فارم منتخب نمائندوں پر شہریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا اور حکام کو اپنی کمیونیٹی کی بہتر خدمت کا موقع فراہم کرے گا۔

خیبرپختونخوا گورننس پراجیکٹ امریکی ادارے یوایس ایڈ کے وسیع تر منصوبے کا ایک حصہ ہے جس کے تحت صوبے میں بلدیاتی اصلاحات کو نافذ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بلدیاتی حکومتی نظام میں عوامی نمائندگی کو فروغ دیا جارہا ہے، تاکہ عوامی سہولیات میں بہتری لائی جاسکے۔

XS
SM
MD
LG