پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پیر کو سڑک میں نصب بم دھماکے سے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور مقامی امن کمیٹی کے تین اراکین سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔
حکام اور مقامی قبائلیوں کے مطابق تحصیل پنڈیالی کے علاقے داوے زئی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا گیا۔
زخمیوں کو علاقے کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
افغان سرحد سے ملحقہ ملک کے ان قبائلی علاقوں میں شدت پسند اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز اور امن لشکر کے رضا کاروں پر مہلک حملے کرتے آئے ہیں۔