رسائی کے لنکس

ماسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے میں 35 افراد ہلاک


ماسکو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے دھماکے کے بعد ایک زخمی کو لے جایا جا رہا ہے۔
ماسکو انٹرنیشنل ایرپورٹ سے دھماکے کے بعد ایک زخمی کو لے جایا جا رہا ہے۔

روسی میڈیا اور عہدے داروں نے کہاہے کہ ایک مشتبہ خودکش بمبار نے دھماکہ کرکےکم ا زکم 35 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ 145 زخمی ہوئے ہیں۔ تفتیش کاروں نے اس واقعہ کو ایک دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی آر آئی اے نے کہا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور اس میں سات کلوگرام دھماکہ خیز مادہ استعمال کیا گیا ہے۔

پیر کے روز انٹر فیکس نیوز ایجنسی کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کاروں کی ایک کمیٹی نے بتایا کہ ماسکو کے ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ ہونے والے اس خود کش دھماکے میں کم ازکم 130 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے نے ماسکو ایرپورٹ کے انٹرنیشنل آمد میں بیگیج کلیم ٹرمینل کو تبا کردیا۔ کئی زخمی افراد دھویں سے بھرے ٹرمینل سے نکل رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں کو اسٹریچر سے نکالا جا رہا ہے۔

روسی صدر دمیتری میدودوف نے اس دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہے کہ دہشت گردو کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔ انہوں نے روس کے تمام اہم ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
صدر براک اوباما نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے روس کو امریکی مدد کی پیشکش کی ہے۔

پچھلے سال مارچ ماسکو میٹرو پر دہشت گرد حملے میں 40 افراد مارے گئے تھے۔ اس حملے کے بعد یہ واقعہ ماسکو میں ہونے والا سب سے زیادہ مہلک ہے۔

دھماکہ ایئر پورٹ کے بین الاقوامی مسافروں کی آمد کے لیے مختص حصے میں ہوا۔

XS
SM
MD
LG