رسائی کے لنکس

مصر: صدر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کے خلاف متوقع فیصلہ


مصرکے سابق صدر حسنی مبارک پر جمہوری اصلاحات کے لیے چلائی جانے والی عوامی تحریک کے دوران تقریباً 900 افراد کی ہلاکت کا حکم دینے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل لوٹنے کے الزامات ہیں

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک پر الزام ہے کہ انہوں نے فروری میں اپنے مستعفی ہونے سے قبل جمہوری اصلاحات کے لیے چلائی جانے والی 18 روزہ عوامی تحریک کے دوران تقریباً 900 افراد کی ہلاکت کا حکم دیاتھا۔

اگران پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں موت سے لے کر اسپتال میں چند سال نظری بندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

ان پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل لوٹنے کے بھی الزامات ہیں۔

ان کے بیٹو ں کمال اور علا پر بھی کرپشن کے الزامات کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں طویل قید کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

کچھ لوگ مظاہروں کے ایک نئے مرحلے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں جن میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے دار اور عزیز واقارب ان کی موت کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

بعض غیر مصدقہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ عبوری حکومت ان مقدمات کے فیصلے کو طے شدہ صدارتی انتخابات کے بعد تک ملتوی کرسکتی ہے، لیکن عہدے داروں کا کہناہے کہ کارروائی اپنے پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG