رسائی کے لنکس

ٹوئٹر کے معطل اکاؤنٹس کی بحالی اگلے ہفتے سے شروع: مسک


 ٹویٹر سپلیش پیج 25 اپریل 2022 کو سان ڈیاگو میں ڈیجیٹل ڈیوائس پر ۔ فائل فوٹو
ٹویٹر سپلیش پیج 25 اپریل 2022 کو سان ڈیاگو میں ڈیجیٹل ڈیوائس پر ۔ فائل فوٹو

ایلون مسک نے جمعرات کے روز کہا کہ ٹوئٹر اگلے ہفتے سے ایسےمعطل شدہ اکاؤنٹس کو "عام معافی" دے دے گا جنہوں نے قانون نہیں توڑا ، یا بہت زیادہ"اسپیم "میں ملوث نہیں ہیں۔ یہ اعلان اس بارے میں ٹوئٹرپرایک پولنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

بدھ کو ٹوئٹر پرمسک کے پوسٹ کردہ ایک پول میں حصہ لینے والے 3.16 ملین سے زیادہ صارفین میں سے 72.4 فیصد نے ان لوگوں کو واپس لانے کے حق میں ووٹ دیا جن کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے معطل کر دیا تھا۔

"

"لوگ فیصلہ دے چکے ہیں،" مسک نےجمعرات کو ٹویٹ کی۔ "ایمنسٹی اگلے ہفتے شروع ہو رہی ہے۔"

مسک، نے گزشتہ ماہ ٹوئٹرکی ملکیت حاصل کی ہے.

گزشتہ ہفتے، دنیا کے امیر ترین شخص، مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، طنزو مزاح پر مبنی ویب سائٹ Babylon Bee اور کامیڈین کیتھی گرفن سمیت معطل کیے جانے والے کچھ اکاؤنٹس کو بحال کیا تھا۔

ٹرمپ ٹوئٹر پر بحال، مگر ٹوئٹ کیوں نہیں کرتے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:14 0:00

مسک نے اکتوبر میں ٹویٹ کی تھی کہ ٹوئٹر "وسیع طور پر متنوع نقطہ نظر کے ساتھ" اعتدال پسند مواد کے لیےکونسل تشکیل دے گا۔

مسک نے کہا کہ کونسل کے انعقاد سے پہلے مواد کے بارے میں کوئی اہم فیصلے یا اکاؤنٹس کی بحالی نہیں ہوگی.

ٹوئٹر کے ارب پتی مالک کے، اس بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اانتظام سنبھالنے کے ابتدائی چند ہفتے تبدیلی اور غیریقینی صورت حال سے دوچار رہے ہیں۔

ٹیک کمپنیاں ملازمین کو کیوں نکال رہی ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:51 0:00

مسک نے سابق چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت اعلی مینیجرز کو برطرف کر دیا ، اور یہ اعلان کیا گیا کہ سیکیورٹی اور پرائیویسی کے انچارج سینئر عہدےداروں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان استعفوں کی یو ایس فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی طرف سے جانچ پڑتال کی گئی ، جس کے مینڈیٹ میں صارفین کا تحفظ شامل ہے اور محکمے کا کہنا ہے کہ وہ "گہری تشویش" کے ساتھ ٹوئٹر کا جائزہ لے رہا ہے۔

جمعرات کی صبح ، مسک نے ٹویٹ کیا کہ ٹوئٹر کے صارفین پلیٹ فارم کی رفتار میں چھوٹی، اور بعض اوقات بہت بڑی بہتری دیکھ سکتے ہیں،جوان ملکوں کےلیے اہم ہوں گی جو امریکہ سے دور واقع ہیں ۔

(یہ رپورٹ رائٹرزاور اے ایف پی کی معلومات پر مبنی ہے)

XS
SM
MD
LG