رسائی کے لنکس

ناسا کا نیا چاند مشن چار خلابازوں کے ساتھ اگلے سال لانچ ہو گا


US-CANADA-SPACE-ARTEMIS II-MOON
US-CANADA-SPACE-ARTEMIS II-MOON

امریکی خلائی ادارہ ناسا آج پیر کو ان چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان کر رہا ہے جو اگلے سال خلائی راکٹ میں چاند کے مدار میں چکر لگا کر سائنسی ڈیٹا اکھٹا کریں گے۔

ان چار خلابازوں میں تین امریکی اور ایک کینیڈین ہیں۔

ناسا کا یہ مشن جس کا نام آرٹیمیس 2 ہے اگلے سال 11 نومبر کو چاند کے مشن پر روانہ ہو گا لیکن وہ چاند کی سطح پر نہیں اترے گا۔

اس مشن کا مقصد 2025 میں ایک بار پھر انسان کو چاند کی سطح پر اتارنا ہے۔

اس سے قبل اپالو 11 کے ذریعے 20 جولائی 1969 میں امریکی خلاباز پہلی بارچاند کی سطح پر اترے تھے۔ اپالو مشن 1972 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

آرٹیمیس ون مشن میں چاند کے گرد 25 روز تک چکر لگانے والی خلائی گاڑی اورین زمین پر واپسی کےبعد بحرالکاہل میں اتر رہی ہے۔ 11 دسمبر 2022
آرٹیمیس ون مشن میں چاند کے گرد 25 روز تک چکر لگانے والی خلائی گاڑی اورین زمین پر واپسی کےبعد بحرالکاہل میں اتر رہی ہے۔ 11 دسمبر 2022

امریکی خلائی ادارہ چاند کی سطح پر پہلی بار اس مشن ایک خاتون خلا بازاور ایک غیر سفید فام خلا بازکو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چاند کے مشن پر اب تک 12 خلاباز جا چکے ہیں، جو تمام کے تمام سفید فام مردتھے۔

ناسا کے ایڈمنسٹیٹر بل نیلسن نے حال ہی میں ایک اجلاس میں بتایا تھا کہ ان کا ادارہ اس پہلو پر بھی کام کر رہا ہے کہ 2040 تک ایک انسانی مشن مریخ بھیجا جا سکے۔

آرٹیمیس 2 کا چاند مشن 10 روز پر مشتمل ہو گا۔ اس مشن کا مقصد ناسا کے طاقت ور خلائی راکٹ کے لانچ سسٹم اور راکٹ میں موجود خلائی گاڑی اورین میں خلابازوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے نصب کیے جانے والے آلات کی کاررکردگی کی جانچ پرکھ کرنا ہے۔

ناسا کی خلائی گاڑی اورین تیاری کے مراحل میں۔ اس گاڑی میں 4 خلاباز اپنے سفر کے دوران طویل عرصے تک خلا میں قیام کر سکتے ہیں۔ اپنے پہلے مشن میں چاند کے گرد 25 روز مدار میں گزارنے کر یہ گاڑی 16لاکھ کلومیٹر خلائی سفر کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ 28 اگست 2022
ناسا کی خلائی گاڑی اورین تیاری کے مراحل میں۔ اس گاڑی میں 4 خلاباز اپنے سفر کے دوران طویل عرصے تک خلا میں قیام کر سکتے ہیں۔ اپنے پہلے مشن میں چاند کے گرد 25 روز مدار میں گزارنے کر یہ گاڑی 16لاکھ کلومیٹر خلائی سفر کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ 28 اگست 2022

یاد رہے کہ خلاباز، خلائی کیپسول کے ذریعے خلائی راکٹ میں سفر کرتے ہیں۔ خلائی کیپسول میں خلابازوں کے تحفظ، آرام اور خلائی مشن کے کنٹرول اور تجربات سے متعلق آلات نصب ہوتے ہیں۔

آرٹیمیس 2 مشن میں جانے والے خلائی کیپسول اورین میں چار خلابازوں کو لے جانے کی گنجائش ہے۔ اس کیپسول میں خلا کی گہرائیوں میں سہولت کے ساتھ جانے کے ساتھ ساتھ یہ خوبی بھی ہے کہ اسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل اورین کیپسول آرٹیمیس ون کے مشن میں خلا میں جا چکا ہے۔ آرٹیمیس ون بھی چاند کا مشن تھا ۔ جسے 25 روز تک چاند کے مدار میں گردش کرنے اور ڈیٹا اکھٹے کرنے کے بعد کامیابی سے زمین پر بحفاظت اتار لیا گیا تھا۔ اس مشن میں کوئی خلاباز شامل نہیں تھا۔

آرٹیمٹس ون 16 نومبر 2022 کو چاند کے سفر پر روانہ ہوا تھا اور 11 دسمبر 2022 کو واپس زمین پر آ گیا تھا۔

چاند پر جانے والے مشن 'آرٹیمس' کے عملے میں کون شامل ہوگا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:53 0:00

اپنے پہلے سفر کے دوران اورین کیپسول یا خلائی گاڑی نے تقریباً 16 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کیا، جو اب تک کسی بھی خلائی گاڑی کے کیے گئے سفر سے زیادہ ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹیٹر نیلسن کا کہنا ہے کہ خلا میں رہنا آسان نہیں ہے۔ ہم اپنا انسانی مشن بھیجنے کے لیے اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک یہ یقین نہ ہو جائےکہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

( اس خبر کی کچھ تفصیلات اے ایف پی سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG