معلوم ہوا ہے کہ نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران صدر آصف علی زرداری، افغان صدر حامد کرزئی اور امریکی صدر براک اوباما کی سہ فریقی ملاقات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس کی وجہ پاکستان میں نیٹو سپلائی لائن نہ کھلنا بتائی جاتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صدر زرداری کی صدر براک اوباما سے باہمی ملاقات کا بھی کوئی امکان نہیں۔