رسائی کے لنکس

نواز شریف، کیری ملاقات: تجارتی مواقع بڑھانے پر زور


وزارتِ خارجہ كے ترجمان كے مطابق، ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے اور دونوں اطراف سے سرحد پار دہشت گردی كو روكنے كے لیے اقدامات پر بھی بات كی گئی

وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات كو امریكی وزیر خارجہ سے ملاقات كی، جِس میں دونوں ممالک كے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا، تاكہ پاكستان كی معیشت میں بہتری لائی جا سكے۔

وزارتِ خارجہ كے ترجمان كے مطابق، ملاقات میں افغانستان سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے اور دونوں اطراف سے سرحد پار دہشت گردی كو روكنے كے لیے اقدامات پر بھی بات كی گئی۔

بھارت كے زیر انتظام كشمیر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں كے نتیجے میں نواز منموہن ملاقات پر پڑنے والے ممكنہ اثرات کے بارے میں سوال پر، وزارتِ خارجہ كے ترجمان، اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار اور اس کا مخالف ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے واقعات ہرگز نہیں ہونے چاہئیں۔

لیکن، ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات كو بنیاد بنا كر مذاكرات کے عمل کو نہیں رکنا چاہیئے، کیونکہ، اُن کے بقول، مذاكرات كے ذریعے ہی دونوں ممالک اس طرح کے واقعات كی روک تھام كر سكتے ہیں۔"

جمعے كو وزیراعظم نواز شریف كی اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی میں تقریر كے بارے میں، اعزاز چوہدری نے بتایا كہ وزیر اعظم ڈروں حملوں كا معاملہ اٹھائیں گے۔

ایک سوال كے جواب میں، اُنھوں نے كہا كہ پاكستان اس معاملے پر رائے عامہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔


اُن کے بقول، ’بہت سے پراسیس چل رہے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے كہ یہ معاملہ صرف پاكستان كا نہیں، بلكہ دو ریاستوں كا ہے۔ ہم یہ كہتے رہے ہیں كہ اس سے دو ریاستوں كے معاملات الجھ سكتے ہیں۔

جمعے کو وزیر اعظم نواز شریف نیویارک میں مقیم پاكستانیوں سے بھی ملیں گے۔
XS
SM
MD
LG