واشنگٹن —
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے اور اب وہ کچھ دیر کے لیے اٹھ کر بیٹھنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ یہ بات ان کی سب سے چھوٹی صاحبزادی نے جنوبی افریقہ کے خبر رساں ادارے کو بتائی۔
95 سالہ نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث گذشتہ دو ماہ سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ نیلسن منڈیلا کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی مگر اب ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
زنسی منڈیلا نے جمعے کے روز خبر رساں ادارے ایس اے بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’میرے والد اب ٹھیک ہیں۔ اب وہ دن کا کچھ وقت اپنی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔‘
نیلسن منڈیلا نے 27 برس جیل کی صعوبتوں میں گزارے جہاں انہیں نسلی عصبیت کا سامنا کرنا پڑا۔ نیلسن منڈیلا 1994ء میں جنوبی افریقہ کے پہلی سیاہ فام صدر منتخب ہوئے۔