رسائی کے لنکس

نیپال: برفانی تودے سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہوگئی


حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد افراد کو بچایا گیا ہے اور درجنوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ الگ تھلگ پہاڑی جھونپڑیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

نیپال میں حکام نے بتایا ہے کہ شدید برفانی طوفان اور تودے کی وجہ سے ہمالیہ پر مرنے والے مہم کی تعداد 39 ہوگئی ہے جب کہ 150 سے زائد اس میں زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتہ کو حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے بھارت اور جاپان سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیماؤں کی لاشوں کو نکالا تھا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے لاپتا ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانا مشکل ہے۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد افراد کو بچایا گیا ہے اور درجنوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ الگ تھلگ پہاڑی جھونپڑیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

کئی کوہ پیما نیپال کی مشہور اناپرنا کے پہاڑی راستے پر تھے کہ وہاں طوفان اور برفانی تودے گرنے سے یہ لوگ وہاں پھنس گئے۔

کوہ پیمائی کے اس موسم میں دنیا بھر سے لوگوں کی ایک بڑی نیپال کا رخ کرتی ہے۔

نیپال میں مہم جو افراد کی رہنمائی کرنے والی تنظیموں کے نمائندہ ادارے 'ٹریکنگ ایجنسیز ایسوسی ایشن آف نیپال' کے رام چندرا نے کہا کہ ہلاک ہونےوالوں میں کینیڈا، بھارت، اسرائیل، سلواکیہ اور پولینڈ کے کو ہ پیما تھے تاہم ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد نیپالی سامان اٹھانے والے کارکنوں کی ہے۔

حکومت نے اس حوالے سے کہ بھارت میں آنے والا سمندری طوفان نیپال میں بھی غیر معمولی موسمی حالات کا سبب بن سکتا ہے۔ کوئی انتباہ نہ جاری کرنے کے متعلق اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس بار ے میں پیشگی طور پر خبرادار کرنے سے متعلق ایک نظام وضع کریں گے۔

XS
SM
MD
LG