رسائی کے لنکس

نیپال زلزلہ زدگان، ’یوایس ایڈ‘ کی 90 لاکھ ڈالر اضافی امداد


’یو ایس ایڈ‘ کی اس اضافی امداد کے اعلان کے ساتھ، انسانی بنیادوں پر اب تک فراہم کی جانے والی فوری امریکی امداد کی مالیت بڑھ کر ایک کروڑ ڈالر ہوگئی ہے

امریکی ادارہ برائے بین الااقوامی ترقی، ’یو ایس ایڈ‘ نے زلزلے سے متاثرہ نیپال میں متاثرین کی تلاش اور ان کی بحالی کے کاموں کے لئے مزید 90 لاکھ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

’یو ایس ایڈ‘ کی اس اضافی امداد کے اعلان کے ساتھ، انسانی بنیادوں پر اب تک فراہم کی جانے والی فوری امریکی امداد کی مالیت بڑھ کر ایک کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔

ساتھ ہی، یو ایس ایڈ نے ریسکیو آپریشن کے لئے فیرفیکس کاؤنٹی ورجنیا، اور لاس انجلس کاونٹی کی تلاش اور بچاؤ ‘ سے وابستہ دستے کو آفات سے نبردآما ہونے والی ٹیم کے طور پر متحرک کر دیا ہے۔

یو ایس ایڈ کی یہ امداد ملبے سے انسانی زندگی کی تلاش، ایمرجنسی شیلٹر کے قیام، صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور زندگی بچانے والے دیگر فوری اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ یہ امداد نیپال کی بحالی اور تعمیر نو کی کاوشوں طویل مدتی ساجھے دار کی حیثیت سے معاون ثابت ہوں گی۔

یو ایس ایڈ کے ڈائریکٹر برائے غیر ملکی آفات میں اعانت، جیرمی کونینڈیک کے مطابق، یہ ایمرجنسی امداد نیپال کے ساتھ طویل ’رسک ریڈکشن پارٹنرشپ‘ قائم کرے گی؛ جس دوران، یو ایس ایڈ مقامی حکام کو شہری علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی تربیت بھی فراہم کرے گی، تاکہ نیپال میں امداد اور بچاؤ مہم کا ایک کارگر نظام قائم ہوسکے۔

XS
SM
MD
LG