رسائی کے لنکس

نیویارک میں امام مسجد کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس نے 35 سالہ آسکر مورل کو اتوار کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس پر عائد کیے جانے والے نئے الزامات میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام شامل ہے۔

نیویارک میں حکام نے بروکلین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر ایک امام مسجد اور ان کے ساتھی کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ان افراد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ایک مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

پولیس نے 35 سالہ آسکر مورل کو اتوار کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس پر عائد کیے جانے والے نئے الزامات میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام شامل ہے۔

نیویارک میں ہفتہ کو ’الفرقان مسجد‘ کے 55 سالہ امام مولانا اخون جی اور اُن کے ساتھ 64 سالہ طہارالدین کو دن کی روشنی میں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔

حکام نے اس واقعہ کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

امریکہ میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی ایک تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن یعنی ’کئیر‘ کی طرف سے نیویارک میں فائرنگ سے مارے جانے والے امام مسجد اور اُن کے ساتھی کے قتل کے معاملے کو حل کرنے پر 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG