نائیجیریا میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک سویلین امن گروپ کے 24 ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔
یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست بورنو میں پیش آیا جہاں امن گروپ اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعہ کو شدید جھڑپ ہوئی۔ اس میں تاحال 34 افراد لاپتا ہیں۔
جھڑپ میں بچ جانے والوں نے حکام کو بتایا کہ لگ بھگ ایک سو افراد پر مشتمل ان کے گروپ پر مبینہ طور پر نائیجیریا کی فوجی وردیوں میں ملبوس بوکو حرام کے شدت پسندوں نے حملہ کیا۔
فوج ملک میں چار سال سے جاری عسکریت پسندی کو ختم کرنے کے لیے ایسے مقامی امن گروپوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو بوکو حرام کے ارکان کو تلاش کرنے میں ان کی معاونت کرتے ہیں۔
یہ انتہا پسند گروہ 2009ء سے ملک میں تر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس پر اب تک ان پر ہزاروں افراد کی ہلاکت کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔