گزشتہ ہفتے بحری قزاقوں کی طرف سے قبضے میں لیے گئے جزائر مارشل کے تیل بردار جہاز کو نائجیریا کے ساحل کے قریب سے چھڑا لیا گیا۔
جہاز رانوں کو بھرتی کرنی والی روس کی ایجنسی نے بتایا کہ جہاز کے تمام عملے کوجمعہ کی صبح رہا کرایا گیا اور کسی بھی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کے بندرگاہ پر پہچنے کے بعد اس رہائی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
قزاقوں نے ہفتے کے روز نائجریا کے کاروباری شہر لاگوس سے 145 کلو میٹر جنوب میں تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کیا تھا۔
مغربی افریقہ کی خلیج گنی میں قزاقوں کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں اور وہ خام تیل کی دولت سے مالامال نائجریا کے جنوبی ڈیلٹا سے تیل لے جانے والے جہازوں پر بھی حملہ کرتے آرہے ہیں۔