رسائی کے لنکس

نائیجریا: طیارے کے ملبے سے 137 افراد کی باقیات برآمد


نائیجریا میں امدادی کارکنوں نے اتوار کے روز لاگوس کے ایک رہائشی علاقے پر گر کرتباہ ہونے والے مسافر بردار طیارے کے ملبے میں سے 137 افراد کی باقیات ڈھونڈ لی ہیں۔

صدر گڈلک جوناتھن نے ملک میں تین روز کے سرکاری سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور اس طرح کے سانحات کو روکنے کے لیے فضائی تحفظ کی صورت حال بہتر بنانے کے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

طیارے پر سوار تمام 153 مسافر او رعملے کے ارکان ہلاک ہوگئے تھے جب کہ طیارہ گرنے سے زمین پر بھی نامعلوم تعداد میں افراد ہلاک ہوئے۔

پائلٹ نے حادثے سے کچھ ہی دیر پہلے انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ لیکن عہدے داروں کا کہناہے کہ یہ کہنا ابھی بہت قبل از وقت ہے کہ اس حادثے کا اصل سبب کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG