رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی طرف سے میزائل نما کے تجربات


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیانگ یانگ نے اتوار کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا اور پھر جمعرات کو اسی علاقے میں دو اور میزائل نما داغے گئے۔

شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل نما کا تجربہ کیا ہے جو کہ ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں اس کا تیسرا ایسا تجربہ ہے۔

اس تجربے کی خبر جنوبی کوریا نے دی جس کا کہنا ہے کہ کسی بھی نقصان کے بغیر یہ میزائل نما مشرقی بحیرہ میں گرے۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ میزائل نما وونسان شہر سے داغے گئے اور یہ 180 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں۔

پیانگ یانگ نے اتوار کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا اور پھر جمعرات کو اسی علاقے میں دو اور میزائل نما داغے گئے۔

یہ تجربات ایک ایسے وقت کیے گئے ہیں جب رواں ہفتے ہی چین کے صدر ژی جنپنگ جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس دورے میں توقع کی جارہی ہے کہ بات چیت کا محور زیادہ تر شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام ہوگا۔

اسی اثنا میں ٹوکیو اور پیانگ یانگ کے مابین شمالی کوریا کے جاسوس کی طرف سے جاپانی شہریوں کو اغواء کرنے کے معاملے پر چین میں بات چیت ہو رہی ہے۔

جاپانی وفد نے منگل کو ان تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

لیکن شمالی کوریا کے وفد نے ان تجربات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ ان قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا۔

XS
SM
MD
LG