جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہٴجاپان میں تین کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
سیئول میں وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ جمعرات کو جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے داغے گئے۔
یہ میزائل تقریباً 190کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔
اِن اطلاعات پر شمالی کوریا نےکوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ نہیں بتایا گیا آیا یہ کس قسم کے میزائل کا تجربہ تھا، اور کیا یہ کسی نئے ہتھیار کا تجربہ تھا۔
اس سے قبل، اسی سال، امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران، شمالی کوریا نے متعدد راکٹوں کا تجربہ کیا تھا، جن میں متوسط فاصلے کے میزائل شامل تھے۔
جمعرات کو کیا جانے والا یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یہ وسیع تر چمہ گوئیاں جاری ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شمالی کوریا چوتھے زیر زمیں جوہری ہتھیار کے تجربے کی تیاریاں کر رہا ہے۔
کوریا کی جنگ 1953ء کے سمجھوتے کےتحت بند ہوئی، لیکن تب سے شمالی اور جنوبی کوریا بری طرح سے منقسم رہے ہیں۔