رسائی کے لنکس

'میڈ ان چائنا' وگیں اور پلکیں اب امریکی پابندیوں کی زد میں


کراکس وینزویلا میں ،ایک بیلے ڈانسر مصنوعی پلکوں کے ساتھ۔
اے پی فوٹو
کراکس وینزویلا میں ،ایک بیلے ڈانسر مصنوعی پلکوں کے ساتھ۔ اے پی فوٹو

امریکہ میں آرائش حسن کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر دستیاب مصنوعی بالوں کی بہت سے وِگیں اور پلکیں ،جن پر میڈ اِن چائنا کا لیبل لگا ہوا ہوتا ہے، اصل میں شمالی کوریا میں بنائی جاتی ہیں ۔ اس طرح ان کو فروخت کرنے والے سٹور ان امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جو شمالی کوریا کی مصنوعات کی فروخت پر عائد ہیں۔

چین کی جنرل کسٹمز ایڈمنسٹریشن کی طرف سے وائس آف امریکہ کی کورین سروس کو مہیا کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ، چین نے اپریل میں شمالی کوریا کی بنی ہوئی، تقریباً 30 ٹن وگیں اورمصنوعی پلکیں درآمد کیں جن کی مالیت 22.7 ملین ڈالر ہے۔ان میں سے تقریباً نصف جن کی مالیت 11.2 ملین ڈالر سے زیادہ بنتی ہے ، چینی کمپنیوں نے صوبہ ہینان میں درآمدکیں ۔

شیا و گوانگ (gXiaoguan ( وسطی ہینان صوبے کا ایک شہر ہے جو وِگ مینوفیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن اور ایکسپورٹس کا دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

اگرچہ شمالی کوریا نے جنوری 2020 میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کے آغاز میں چین کے ساتھ اپنی سرحدبند کر دی تھی، تاہم اگست 2022 میں شمالی کوریا کی جانب سے COVID-19 پر قابو پانے کے اعلان کے بعد سے پڑوسیوں کے درمیان تجارت بتدریج دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

امن کا سمجھوتا کرلو، پابندیاں ختم کردو: امریکہ سے شمالی کوریا کا مطالبہ
امن کا سمجھوتا کرلو، پابندیاں ختم کردو: امریکہ سے شمالی کوریا کا مطالبہ

کوریا اکنامک انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ڈائریکٹر ٹرائے اسٹینگرون نے وائس آف امریکہ کی کورین سروس کو بتایا کہ ،اس سال اپریل میں پیانگ یانگ کی چین کے لیے وِگ اور مصنوعی پلکوں کی برآمدات سے پتہ چلتا ہے کہ،وبا کے بعد تجارت لوٹ رہی ہے ۔

اس سال اپریل میں چین، امریکہ کو وِگیں اور انسانی بالوں کی مصنوعات برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا جس کی مالیت 128.6 ملین ڈالر تھی۔

کوریا اکنامک انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ڈائریکٹر ٹرائے اسٹینگرون کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں چین کو اپنی سپلائی چین کے حصے کے طور پر استعمال کرتی ہیں، تو انہیں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے" وہ "غیر دانستہ طور پر شمالی کوریا کا سامان امریکہ بھیج رہی ہیں" ۔

اسٹینگرون کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی طرف سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر وگ اور مصنوعی پلکوں یا شمالی کوریا کا کوئی دوسرا سامان امریکہ کو برآمد کرنے کی کوئی بھی کوشش امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی وفاقی قانون کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانے ، ،قید، درآمد شدہ تمام سامان کی ضبطی اور ان جرائم سے حاصل ہونے والی رقوم کا ضبط کرنا شامل ہے۔

وی او اے ٹیم

XS
SM
MD
LG