رسائی کے لنکس

منقسم خاندانوں کی ملاقات اس وقت نہیں ہو سکتی: شمالی کوریا


سیئول کی وزارت یونیفیکیشن کے مطابق جمعرات کو شمالی کوریا نے ایک پیغام بجھوایا کہ خاندانوں کی ملاقات کی بحالی کے لیے ’’ساز گار فضا نہیں بنائی گئی ہے‘‘۔

شمالی کوریا نے پڑوسی ملک کی اُس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں 1950ء میں کوریائی جنگ کے باعث منقسم ہونے والے خاندانوں کی ملاقاتوں کو بحال کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

سیئول کی وزارت یونیفیکیشن کے مطابق جمعرات کو شمالی کوریا نے ایک پیغام بجھوایا کہ خاندانوں کی ملاقات کی بحالی کے لیے ’’ساز گار فضا نہیں بنائی گئی ہے‘‘۔

وزارت کی ترجمان نے کہا کہ پیانگ یانگ کے اس فیصلے پر سیئول کو مایوسی ہوئی۔

اُنھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا بارہا یہ کہتا رہا ہے کہ منقسم خاندانوں کے مسئلے کو اولین ترجیح کی ضرورت ہے۔

شمالی کوریا عموماً منقسم خاندانوں کی ملاقاتوں کے معاملے کو دونوں ملکوں کے درمیان دیگر مشترکہ منصوبوں سے جوڑنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

منقسم خاندانوں کی ملاقات کی تجویز سے انکار سے قبل پیانگ یانگ نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کیے تھے۔ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ اُس نے میزائلوں کے تجربے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقوں کے ردعمل میں کیے۔

واشنگٹن اور سیئول کا کہنا ہے کہ اُن کی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں جب کہ اُن کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی تھے۔
XS
SM
MD
LG