رسائی کے لنکس

اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی تعداد ،سات کروڑ تک پہنچ گئی


سوڈان کی لڑائی سے بھاگے مہاجرین قریبی ملک چاڈ میں
سوڈان کی لڑائی سے بھاگے مہاجرین قریبی ملک چاڈ میں

گزشتہ سال کے آخر میں عالمی سطح پر اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سات کروڑ سے زیادہ تک پہنچ گئی۔

ملکوں میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والوں کی نگرانی کے مرکز کی جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق،سن 2021 کے بعد سے ،یہ اعداد و شمار 20 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

پچھلے سال نئے افراد کی نقل مکانی کے بڑے اسباب میں ایک تو یوکرین کی جنگ تھی، جس میں رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اور دوسرا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب تھے جن کی وجہ سے 80 لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

2022 کے آخر تک دنیا بھر میں، تنازعات اور تشدد کے باعث ، چھ کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو اندرونی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔

شمالی وزیرستان کے بے دخل ہونے والے افراد۔ فائل فوٹو
شمالی وزیرستان کے بے دخل ہونے والے افراد۔ فائل فوٹو

دنیا بھر میں تقریباً تین چوتھائی بے گھر افراد 10 ممالک میں تھے،جن میں شام، افغانستان، جمہوریہ کانگو، یوکرین، کولمبیا، ایتھوپیا، یمن، نائجیریا، صومالیہ اور سوڈان،شامل ہیں۔

ناروے کی مہاجرین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگیلینڈ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال تنازعات اور آفات نے لوگوں کی پہلے سے موجود کمزوریوں اور عدم مساوات کو اجاگر کیا ، جس سے نقل مکانی میں اس قدر اضافہ ہوا جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

(خبر کا کچھ مواد اے ایف پی اور رائٹرز سے لیا گی)ا

XS
SM
MD
LG