واشنگٹن —
داعش کے شدت پسند نظریات سے ہمدردی رکھنے، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور بم حملے کی سازش کے الزام میں، نیویارک پولیس نے بروکلین سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
رائٹرز نے جمعرات کو نیو یارک سے خبر میں کہا ہے کہ اِن دو زیر حراست خواتین پر نیو یارک سٹی کی حدود میں بم حملہ کی سازش کا الزام ہے۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ایک چھاپے کے دوران، اِن خواتین کو گرفتار کیا۔