امریکہ کے صدر براک اوباما نے نسلی امتیار کے خلاف جدوجہد کرنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے بارے میں کہا ہے کہ وہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی افریقہ کے انتظامی مرکز پریٹوریا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
صدر اوباما افریقہ کے تین ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں یہاں پہنچے جہاں انھوں نے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوبا سے ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جناب اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی اسپتال میں زیر علاج نیلسن منڈیلا سے ملاقات طے نہیں ہے۔ تاہم وہ جناب منڈیلا کے اہل خانہ سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے۔ یہ فیصلہ سابق صدر کے ’’آرام و سکون اور ان کے اہل خانہ کی خواہش پر‘‘ کیا گیا۔
دورہ جنوبی افریقہ میں صدر اوباما جزیرہ روبن بھی جائیں گے جہاں نیلسن منڈیلا دو دہائی سے زائد عرصہ قید رہے۔
ہفتہ کو اپنے ہم منصب زوما سے ملاقات میں جناب اوباما نے اقتصادی اور طرز حکمرانی کے معاملات سمیت پڑوسی ملک زمبابوے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جنوبی افریقہ اس براعظم کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ جناب اوباما 2006ء میں بحیثیت امریکی سینیٹر یہاں کا دورہ کر چکے ہیں۔