رسائی کے لنکس

اوباما کے اعلیٰ مشیرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے


اوباما کے اعلیٰ مشیرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
اوباما کے اعلیٰ مشیرسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

امریکی صدر براک اوباما مشرق وسطیٰ میں جاری شورش کی لہر کے بارے میں گفتگو کرنےکے لیےقومی سلامتی کے اپنے اعلیٰ مشیر کو اِس ہفتے خلیج کے اپنے اتحادیوں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھیج رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی ایڈوازر، ٹام ڈونیلون پیر کو سہ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جس دوران وہ ریاض میں سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ اور ابو ظہبی میں ولی عہد شہزادے شیخ محمد بن زید النھیان سے ملاقات کریں گے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈنیلون کا دورہ دو کلیدی ساجھے داروں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو مسٹر اوباما قطر کے حکمراں حماد بن خلیفہ الثانی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

قطر، امریکہ کا اہم اتحادی اور لیبیا پر حمایت کرنے والا خلیج فارس کا پہلا بااثرعرب ملک ہے۔

XS
SM
MD
LG