رسائی کے لنکس

دہشت گردی، القاعدہ امریکہ کو لاحق خطرات میں سرِ فہرست


دہشت گردی، القاعدہ امریکہ کو لاحق خطرات میں سرِ فہرست
دہشت گردی، القاعدہ امریکہ کو لاحق خطرات میں سرِ فہرست

امریکی تحقیقاتی ادارے "ایف بی آئی" کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں دہشت گردی اور القاعدہ اور اس سے منسلک تنظیموں کی جانب سے ممکنہ حملے اب بھی سرِ فہرست ہیں۔

بدھ کے روز امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی کے سامنے بیانِ حلفی دیتے ہوئے "فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن" کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور اس سے منسلک افراد اور تنظیمیں اب بھی امریکہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

رابرٹ مولر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں موجود انتہاپسند، القاعدہ کی عرب شاخ، صومالی تنظیم 'الشباب' اور امریکہ میں انفرادی حیثیت میں انتہاپسندی کا شکار ہونے والے افراد امریکہ کو لاحق بڑے خطرات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ایف بی آئی" کو ماضی میں کبھی بھی اتنے "پیچیدہ خطرات سے بھرپور ماحول" کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس میں نہ صرف دہشتگردی، جاسوسی اور سائبر حملوں کے خطرات منڈلا رہے ہیں بلکہ بدعنوانی اور منظم معاشی اور پرتشدد جرائم بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG