رسائی کے لنکس

اوباما، ایشیا کےدورےکا آغازممبئی سےکریں گے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ممبئی سے امریکی صدر بات چیت کےلیے نئی دہلی جائیں گے جِس کا مقصد باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور بزنس سے متعلق متعدد تقریبات میں شرکت کرنا ہے

امریکی صدربراک اوباما اگلے ہفتےاپنے چارایشیائی ملکوں کےدس روزہ دورے کا آغاز بھارت کے شہرممبئی سے کریں گے، جہاں 2008ء کے دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں شہر بھر میں 166افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مسٹر اوباما، چھ نومبر کو بھارت کے دورے کی پہلی رات 107برس پرانے تاج محل ہوٹل میں قیام کریں گے جسے اِن حملوں میں شدید نقصان پہنچا تھا۔ اِس ہوٹل میں31افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب بھاری طور پر مسلح مسلمان عسکریت پسندوں نے عمارت پر دھاوا بول دیا اوراُن کی بھارتی چھاپہ ماروں سے لڑائی ہوئی۔

ممبئی سے امریکی صدر اس بات چیت کے لیے نئی دہلی جائیں گے، جِس کا مقصد باہمی تعلقات کو فروغ دینا اوربزنس سے متعلق متعدد تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔

آٹھ نومبر کو اوباما بھارت سے انڈونیشیا روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ ایشیا پیسیفک اکانامک کواپریشن (ایپک) سربراہ اجلاس کے لیے جاپان جائیں گے اورپھر جنوبی کوریا میں G20سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اُن کے دورے میں چین میں قیام شامل نہیں ہے، جس کا اُنھوں نے پچھلےبرس دورہ کیا تھا ، یا اُن کا پاکستان جانے کا پروگرام بھی نہیں ہے جس کا وہ 2011ء میں دورہ کرنے کا پرگرام بنا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG