رسائی کے لنکس

مالیاتی چیلنجز کے مقابلے کےلیے مشتر کہ جدوجہد کی ضرورت: صدراوباما


صدر اوباما کا ہفتہ وار خطاب ، 9 جولائی 2011ء
صدر اوباما کا ہفتہ وار خطاب ، 9 جولائی 2011ء

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ ملک کو درپیش مالیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس کے ڈیموکریٹک اور ری پبلیکنز ارکان اپنے آرام دہ دائروں سے باہر نکل کرسیاسی قربانیاں دیں۔

اپنے ہفتے وار خطاب میں صدر اوباما نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ ملک کو درپیش بڑے خسارے سے نمٹنے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچنے کے سلسلے میں اتوار کو بھی کام کریں گے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ حکومت کے مالی معاملات کی درستگی سے کانگریس کے ارکان اپنی توجہ ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق اپنی تجاویز پر مرکوز کرسکیں گے۔

جمعے کے روز امریکی محکمہ محنت نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق جون کے دوران امریکہ میں صرف 18 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جو گذشتہ نو ماہ کے دوران کم ترین اضافہ تھا۔ جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی معیشت چند سال قبل آنے والے سنگین معاشی بحران سے باہر آنے کے لیے ابھی تک کوششیں کررہی ہے۔

ری پبلیکن پارٹی نے اپنے ہفتے وار خطاب میں محکمہ محنت کی ملازمتوں سےمتعلق رپورٹ کو صدر اوباما کے معاشی پروگرام پر تنقید کے لیے استعمال کیا۔

ری پبلیکن راہنما کیتھی مک مورس راجر ز نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کی اقتصادی پالیسیاں چھوٹے کاروباروں کی مدد میں ناکام ہوچکی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ چھوٹے کاروبار وں کی ترقی ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

XS
SM
MD
LG