رسائی کے لنکس

پولینڈ میں اوباما کی یورپی راہنماؤں سے ملاقاتیں


پولینڈ میں اوباما کی یورپی راہنماؤں سے ملاقاتیں
پولینڈ میں اوباما کی یورپی راہنماؤں سے ملاقاتیں

ملاقاتوں کا مقصد مشرقی اور وسطی یورپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا اور اُبھرتی ہوئی عرب ممالک کی جمہوریتوں کے لیے حمایت کا حصول ہے

مشرقی اور وسطی یورپ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے اور ابھرتی ہوئی عرب ممالک کی جمہوریتوں کے لیے حمایت کی خاطرصدر براک اوباما اِس وقت پولینڈ میں ہیں۔

صدر اوباما نے جمعے کے روزگمنام سپاہی کے مقبرے پر جاکر اور بیسویں صدی عیسوی کی جنگوں میں پولینڈ کےہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرکے ، پولینڈ کے اپنے پہلے دورے کا آغاز کیا۔

اُس کے بعد صدر نے پسماندہ علاقے کے ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سنگ مرمر سے آراستہ یادگار 1943ء میں وارسا کی بغاوت اور پولینڈ کے یہودیوں کی نسل کشی سے منسوب ہے۔

بعد ازاں، مسٹر اوباما نے وسطی یورپ کے سربراہ اجلاس میں شریک 18ممالک کے صدور کو عشائیہ دیا۔

جوں ہی عشائیے کا آغاز ہوا، مسٹر اوباما نے قائدین کو بتایا کہ مشرقی اور وسطی یورپ میں آزادی اور معاشی ترقی کو پھلتے پھولتے دیکھ کر امریکہ کو خوشی ہوتی ہے۔

کوسوو کے صدر کو عشائیے میں شامل کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے،سربیا اور رومانیا نے عشائیے کا بائکاٹ کیا۔ وہ کوسوو کو تسلیم نہیں کرتے۔

جوممالک عشایئے میں شامل تھے اُن میں البانیا، آسٹریا، بوسنیا ہرزگوینا، بلغاریہ، کروشیا، جمہوریہ چیک، اسٹونیا، اٹلی، کوسوو، لٹویا، لتھوانیا، موسیڈونیا، مولڈوا، مانٹی نیگر، سلوواکیا، سلووینا، یوکرین اور پولینڈ شامل ہیں۔

پولینڈ کے صدر برونسلا کومورسکی مسٹر اوباما کو ہفتے کے دِن سرکاری طور پر خوش آمدید کہیں گے۔ دونوں راہنما تجارت کے معاملات پر گفتگو کریں گے جس میں پولینڈ میں گیس کی تلاش کا کام شامل ہے۔

ممکنہ طور پر وہ پولینڈ میں ایف 16امریکی جیٹ طیارے رکھنے کے بارے میں ایک سمجھوتے پر بات چیت کریں گے، جس معاہدے کی روس مخالفت کرتا ہے۔ افغانستان کی جنگ میں تعاون کا معاملہ بھی ممکنہ طور پر ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

XS
SM
MD
LG