رسائی کے لنکس

اوباما کا الوداعی ٹوئیٹ، سب سے زیادہ ’ری ٹوئیٹ‘ ہوا


بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا

امریکی صدر براک اوباما پہلے ’کمانڈر اِن چیف‘ ہیں جنھوں نے سماجی میڈیا کا وسیع استعمال کیا۔ اور، منگل کو اپنے الوداعی خطاب کے اختتام پر اُنھوں نے اپنے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک انتہائی مقبول ٹوئیٹ کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’میں تمام باتوں پر آپ کا مشکور ہوں۔ میرا حتمی پیغام بھی میرے ابتدائی پیغام ہی کی طرح کا ہے۔ میں آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ تبدیلی لانے کی میری صلاحیت میں نہیں، بلکہ اپنی صلاحیت پر یقین رکھیں‘‘۔ اوباما نے یہ پیغام

@POTUS account

پر روانہ کیے گئے ٹوئیٹ میں دیا۔

بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا۔

’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ کے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ’فولوئرز‘ ہیں، جب کہ صدر کا ذاتی اکاؤنٹ ’ایٹ براک اوباما‘ ہے، جس پر اُن کے ’فولوئرز‘ کی تعداد آٹھ کروڑ سے زیادہ ہے۔

’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ اب منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا جائے گا، جب وہ 20 جنوری کو اپنا عہدہٴ صدارت سنبھالیں گے۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ

@RealDonaldTrump

پر اِس وقت اُن کے ایک کروڑ 95 لاکھ ’فولوئرز‘ ہیں۔

XS
SM
MD
LG