رسائی کے لنکس

صدر اوباما کی افغان صدر سے ملاقات


صدر اوباما اور صدر کرزئی (فائل فوٹو)
صدر اوباما اور صدر کرزئی (فائل فوٹو)

صدر اوباما کی دوسری مدت صدارت کے انتخاب کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ توقع ہے کہ جمعہ کو وہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی سے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مستقبل میں افغانستان میں امریکہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

صدر اوباما کی دوسری مدت صدارت کے انتخاب کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ توقع ہے کہ جمعہ کو وہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

امریکہ کا اب تک کے منصوبے کے مطابق 2014ء کے اختتام پر وہ افغانستان میں تعینات اپنے فوجی واپس بلا لے گا لیکن اس کا انحصار اس پر بھی ہے کہ کیا اس کے بعد افغان فورسز مکمل طور پر ملک کی سلامتی کی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہوں گی یا نہیں۔

تاحال یہ بھی واضح نہیں کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں اگر امریکی فوجی رہتے ہیں تو ان کا کردار کیا ہو گا۔

صدر کرزئی نے جمعرات کو امریکہ کی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔
XS
SM
MD
LG