رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے امریکی کانگریس کے قائدین کو لیبیا کی صورتِٕ حال سے آگاہ کیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کے قائدین کو لیبیا کی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے، ایسے میں جب ایوان کے کچھ نمائندے نکتہ چینی کا اظہار کر رہے تھے کہ وہ اِس تنازعے پر اپنے ارادوں کے بارے میں ضروری طور پر مطلع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے بتایا ہے کہ صدر نےجمعے کو دونوں اہم سیا سی جماعتوں سےتعلق رکھنے والے قانون سازوں کو لیبیا پر نو فلائی زون کے قیام کے بارے میں سرانجام دیے گئے کام کی تفاصیل پیش کیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر اوباما لیبیا کی کمان نیٹو کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی قانون سازوں کو آگاہ کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ مسٹر اوباما بہت جلدلیبیا کی صورتِ حال پرامریکی عوام سے خطاب کرنے والے ہیں۔

کچھ قانون ساز جن کا تعلق دونوں ری پبلیکن پارٹی اور مسٹر اوباما کی اپنی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے، تنقید کی ہے کہ صدر نے لیبیا پر امریکہ کی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس سے منظوری حاصل نہیں کی۔

تاہم جمعےکو وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مسٹر اوباماگذشتہ ہفتے کے دِن لیبیا کی فوجی تنصیبات پر پہلی کارروائی سے قبل کئی بار کانگریس کے قائدین سے مشورہ کرچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ صدر نے آئینی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے لیبیائی تنصیبات پر امریکی میزائل داغنے سے متعلق فیصلہ صادر کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مسٹر اوباما کو پورا یقین ہے کہ یہ درست فیصلہ تھا۔

XS
SM
MD
LG