امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں امریکہ کے یوم ِآزادی کے موقعے پر پوری قوم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ آزادی کے حقیقی نصب العین کی نشاندہی کی۔
صدر نے کہا کہ ’ملک کے بانی اِسی سچ کو سر بلند رکھتے ہوئے متحد تھے کہ ہم سب یکساں صلاحیتوں کے مالک ہیں‘۔
صدر نے کہا کہ امریکہ پر یقین کی وجہ سے ہی امریکہ ماضی میں جنگوں اور معاشی بحرانوں جیسے بڑے مسائل سے نبرد آزما ہونے میں کامیاب رہا
اُنھوں نے مزید کہا کہ اپنی استعداد میں یقین کے باعث ہی امریکہ کو امن و کامیابی نصیب ہوئی۔
صدر اوباما نے کہا کہ امریکہ جمہوریت پر یقین رکھتا ہے اور امریکہ کی جمہوریت بہت مضبوط ہے، اور یہ کہ، امریکہ کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج موجود ہے۔