رسائی کے لنکس

اوباما کی ری پبلیکن پارٹی کے منصوبوں پر نکتہ چینی


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر ری پبلیکن پارٹی ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیتی ہے تو اِس کے نتیجے میں امریکہ میں وہی پالیسیاں لوٹ آئیں گی جوتباہ کُن عشرے کی ذمہ دار تھیں۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی کا امریکہ کے لیے عزم کا منصوبہ گھسے پٹے خیالات کا عکاس ہے، جس میں امیر ترین امریکیوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور وال اسٹریٹ اور خصوصی مفادات کےلیے ضابطوں کو نرم کرنا شامل ہے۔

منصوبے میں حکومتی قوائد و ضوابط میں کمی لانا، اوباما کی حمایت میں اِسی سال کے اوائل میں منظور ہونے والی حفظانِ صحت کی اصلاحات کی قانون سازی اور انتظامیہ کے امدادی پیکج کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں رُکن کانگریس کیون میکارتھی نے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت اِس تصور کی امریکیوں کی طر ف سے نفی ہوتی ہے کہ ملک میں ٹیکس لگا کر، ادھار لے کر اور اپنی مرضی سے خرچ کرکے خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔

ری پبلیکنز کی پیش گوئی ہے کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی اپنی پوزیشن بہتر کر لے گی اور ممکنہ طور پر کانگریس کے ایک یا دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کر لے گی۔

XS
SM
MD
LG