واشنگٹن —
اطلاعات ہیں کہ صدر براک اوباما امریکی میرین کے جنرل جان ایلن کو 'نیٹو' کا سپریم کمانڈر نامزد کرنے والے ہیں۔
'وہائٹ ہائوس' کے ترجمان جے کارنے نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ امریکی سینیٹ جنرل ایلن کی نئی ذمہ داری کی جلد منظوری دے دے گی۔
خیال رہے کہ جنرل ایلن کی اس منصب پر نامزدگی ان اطلاعات کے بعد روک دی گئی تھی کہ ان کے مبینہ طور پر اس خاتون کے ساتھ ای-میل کے ذریعے رابطے تھے جس کا'سی آئی اے' کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق تھا۔
مذکورہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ڈیوڈ پیٹریاس 'سی آئی اے' کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اس اسکینڈل کی تفتیش کے دوران میں جنرل ایلن کا نام بھی سامنے آیا تھا جس پر پینٹاگان نے ان کے خلاف علیحدہ سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل ایلن کی ای میل سے اشارے ملتے ہیں کہ ممکنہ طور پر اُنھوں نے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر کے طور پر اپنے رویے کی خلاف ورزی کی ہے۔
تاہم گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع 'پینٹا گون' کے تفتیشی افسران نے جنرل ایلن کو متاثرہ خاتون کو کسی طرح کی نا موزوں ای میل بھیجنے کے الزام سے بری الذمہ قرار دے دیا تھا۔
جنرل ایلن اس وقت افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے سربراہ ہیں اور وہ 10 فروری کو اپنی اس ذمہ داری سے سبکدوش ہورہے ہیں۔