رسائی کے لنکس

ریزو اسٹاک تیل فراہم کرنے کا اعلان، تیل کی قیمت میں کمی کاامکان


ریزو اسٹاک تیل فراہم کرنے کا اعلان، تیل کی قیمت میں کمی کاامکان
ریزو اسٹاک تیل فراہم کرنے کا اعلان، تیل کی قیمت میں کمی کاامکان

28 اقوام پر مشتمل توانائی کی بین الاقوامی تنظیم نے کہاہے وہ لیبیا میں لڑائیوں کے باعث تیل کی فراہمی میں پیدا ہونے والی کمی پورا کرنے کے لیے اگلے مہینے اپنے ہنگامی اسٹاک سے لاکھوں بیرل تیل فراہم کرے گا۔

آئی ای اے کے عہدے داروں کا کہناہے کہ لیبیا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث اعلیٰ معیار کا 13 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل مارکیٹ میں نہیں پہنچ سکا، اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی میں خلل پڑنے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے عالمی معیشت کی کمزور صورت حال کے لیے خطرے میں پڑ گئی ہے۔

توانائی کے امور سے متعلق امریکہ کے وزیر اسٹیفن چو کا کہناہے کہ اگلے ماہ ہنگامی اسٹاک سے فراہم کیا جانے والا نصف تیل امریکی سٹرٹیجک پٹرولیم ریزو سے دیاجائے گا۔ اس وقت یہ اسٹاک 72 کروڑ 70 لاکھ بیرل کے ساتھ اپنی بلند ترین ریکارڈ سطح پر ہے ۔

امریکہ آئی ای اے کا رکن ہے اور ایک معاہدے کے تحت تیل کی فراہمی میں کسی خلل سے نمٹنے کے لیے اس کے پاس 90 دن کی برآمدات کے مساوی ذخیر ہ موجود ہے۔

آئی ای اے کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ، جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی چار ڈالر فی بیرل تک کمی آچکی ہے۔جس کی وجہ امریکی معیشت کے بارے میں منظر عام پر آنے والی منفی جائزے ہیں اور تیل کے تاجروں کو خدشہ ہے کہ امریکی معیشت کی سست روی سے تیل کی طلب کم ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG