رسائی کے لنکس

جاپان: 2020ء اولمپک گیمز کی تیاریوں کا آغاز


جاپان کے نیشنل سٹیڈیم میں 1964ء کے اولمپک گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2020ء کے اولمپک گیمز کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔

جاپان میں اس حوالے سے ان جگہوں پر تعمیراتی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے جہاں پر اولمپک گیمز منعقد کیے جائیں گے۔

جاپانی 2020ء میں اولمپک گیمز کے انعقاد کے حوالے سے بہت خوش دکھائی دیتے ہیں مگر اس بارے میں چند خدشات بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔

جاپان کے نیشنل سٹیڈیم میں 1964ء کے اولمپک گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

14 سالہ موسی سیکی طالبعلم ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ 2020ء کے اولمپک گیمز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں کیونکہ اس میں دنیا کے بڑے بڑے ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔

2020ء میں جاپان میں ہونے والے اولمپک گیمز کے لیے سی او اے ماساٹو میزونو کہتے ہیں کہ، ’اس وقت ٹوکیو کے پاس اولمپک گیمز کی میزبانی کی مد میں 4.5 ارب ڈالر کا فنڈ موجود ہے۔ یہ رقم بینک میں موجود ہے تاکہ اس سے ہم اولمپکس کے لیے وینیوز بنا سکیں۔‘

1964 میں ٹوکیو کے نیشنل سٹیڈیم کو مسمار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہاں پر ایک نیا سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

ایک حالیہ عوامی جائزے کے مطابق 92٪ جاپانیوں کے نزدیک 2020ء میں اولمپک گیمز کی میزبانی کرنا ایک اعزاز ہے لیکن چند جاپانی اسے تنقید کا نشانہ بھی بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

ساکورا ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں اور کہتے ہیں کہ، ’دو سال قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کے بعد لوگ ابھی تک عارضی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جاپانی حکومت ان کی فلاح کے لیے پیسے نہیں خرچ کر رہی لیکن وہ ٹوکیو اولمپکس پر بے دریغ پیسے خرچ کر رہے ہیں۔‘

دوسری جانب جاپان میں 2020ء میں ہونے والے اولمپکس کے لیے سی ای او ماساٹو میزونو کہتے ہیں کہ اولمپکس سے ہونے والی آمدنی سے پورے جاپان کو فائدہ ہوگا جس میں سونامی سے متاثرہ علاقہ ٹوہوکو بھی شامل ہے۔

ماساٹو میزونو کے الفاظ، ’اولمپکس کی میزبانی کرنے سے ٹوکیو اور جاپان کو بہت زیادہ معاشی فائدہ ہوگا۔‘
XS
SM
MD
LG