پاکستانی عہدے داروں نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ غیر ملکی تھا۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ ہفتے کے روز شین وارسک میں ہونے والے ڈرون حملے میں کم از کم دو میزائل داغے گئے تھے۔
سیکیورٹی عہدے داروں نے کہا ہے کہ جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ایک ڈرون حملہ ہواتھا جس میں دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز کیے جانے والے حملے میں جس شخص کو نشانہ بنایا گیا تھا، وہ ایک غیر ملکی عسکریت پسند تھا اور اس کا تعلق القاعدہ سے تھا۔