رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں انتخابی جلسے پر راکٹ حملہ، ایک ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

مرکزی قصبے وانا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے لیے آزاد امیدوار نصراللہ کا انتخابی جلسہ ہورہا تھا کہ نامعلوم سمت سے اس پر چار راکٹ داغے گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں انتخابی جلسے پر راکٹ حملے میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

مرکزی قصبے وانا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے لیے آزاد امیدوار نصراللہ کا انتخابی جلسہ ہو رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے اس پر چار راکٹ داغے گئے۔

نصراللہ اس حملے میں محفوظ رہے لیکن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 11 مئی کو ہونے جا رہے ہیں اور اس سے قبل شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں اور انتخابی امیدواروں پر حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک روز قبل حکومت کے حامی شدت پسند (ملا نذیر گروپ) گروہ نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر امیدواروں کو قبائلی علاقے میں انتخابی دفاتر بند رکھنے کو کہا تھا۔ تاہم اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے حق میں ہے۔
XS
SM
MD
LG