رسائی کے لنکس

زخمی افغان فوجی پشاور کے اسپتال میں زیر علاج


پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کا سپاہی عالم زیب تین روز قبل زخمی ہوا تھا۔

افغانستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افغان فوجی کو پشاور کے اسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کا سپاہی عالم زیب تین روز قبل زخمی ہوا تھا۔

اسے قبائلی علاقے باجوڑ منتقل کر کے طبی امداد دی گئی جہاں سے اسے پشاور میں فوج کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اتوار کو اسپتال کے دورہ کیا اور وہاں آپریشن ضرب میں زخمی ہونے والے اپنے فوجیوں کے ساتھ ساتھ افغان فوجی کی بھی عیادت کی۔

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دشوار گزار مقامات پر دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے افغان فوجی اکثر مناسب وقت پر اپنی پوسٹ پر نہیں پہنچ پاتے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی فوج افغان علاقوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو اپنے ہاں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG