رسائی کے لنکس

افغان امن زیادہ دور نہیں: عمران خان


باجوڑ میں جلسہٴ عام سے خطاب کرتے ہوئے
باجوڑ میں جلسہٴ عام سے خطاب کرتے ہوئے

تفصیل بتائے بغیر، اُنھوں نے زور دے کر کہا کہ امن عمل کے نتیجے میں استحکام آئے گا، اور خطے میں تجارت اور معاشی خوش حالی کا دور دورہ ہوگا، اور خاص طور پر افغانستان، جو لڑائی کا شکار رہا ہے، اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو سکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز کہا ہے کہ افغانستان میں امن ’’آنے والا ہے‘‘۔ اس ضمن میں امریکہ اور طالبان باغیوں کے درمیان جاری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز کہا ہے کہ افغانستان میں امن ’’قائم ہونے والا ہے‘‘۔

امریکہ کے طالبان کے ساتھ براہ راست مکالمے کا انتظام پاکستان کے سر جاتا ہے، جس کے بارے میں امریکی اہلکار کہتے ہیں کہ حالیہ دنوں کے دوران اس میں ’’حقیقی پیش رفت‘‘ ہوئی ہے۔
عمران خان نے افغان سرحد پر واقع باجوڑ کے شمال مغربی قبائلی ضلعے میں ایک جلسہٴ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے گئے ہیں۔ اگر خدا کو منظور ہوا تو آئندہ دنوں کے اندر افغانستان میں ہمارے بھائی امن و امان کی زندگی بسر کریں گے‘‘۔

مزید تفصیل دیے بغیر، اُنھوں نے زور دے کر کہا کہ امن عمل کے نتیجے میں استحکام آئے گا، اور خطے میں تجارت اور معاشی خوش حالی کا دور دورہ ہوگا، اور خاص طور پر افغانستان، جو لڑائی کا شکار رہا ہے، اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو سکے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ’’افغانستان میں ایک اچھی حکومت قائم ہوگی، ایسی حکومت جہاں تمام افغانوں کی نمائندگی ہوگی۔ لڑائی ختم ہوگی اور وہاں امن قائم ہوگا‘‘۔

امریکہ اور طالبان اہلکاروں نے گزشتہ منگل کو بات چیت کا تازہ ترین دور مکمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 برس کی افغان جنگ کے حل کے لیےسمجھوتے کے ابتدائی مسودے تک پہنچ گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG