رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 12 'شدت پسند' ہلاک


Eyfel qülləsi
Eyfel qülləsi

فوج کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے کو دہشت گردوں سے صاف کروا لیا گیا ہے لیکن بعض دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

افغانستان کی سرحد پر واقع قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی فوج کی کارروائی میں 12 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ ہلاکتیں منگل کی صبح فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔

پاکستانی فوج شمالی وزیرستان سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ اتوار کی شب شمالی وزیرستان میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 19 شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ اس دوران ایک خود کش حملے میں سات پاکستانی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

بیشتر قبائلی علاقوں تک میڈیا کے نمائندوں کو رسائی نہیں اس لیے آزاد ذرائع سے تازہ کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

فوج کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے کے بیشتر حصے کو دہشت گردوں سے صاف کروا لیا گیا ہے لیکن بعض دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں شمالی وزیرستان میں شوال اور دتہ خیل کے علاقوں میں پاکستانی فوج نے فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جب کہ شوال کے علاقے میں مبینہ امریکی ڈرون حملے میں ہوئے ہیں جن میں متعدد مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستانی فوج کی قیادت کی طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقوں میں ملنے والی نمایاں کامیابیوں کے بعد اب شہری علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عمل جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG