وفاقی وزیراداخلہ رحمان ملک نے کراچی میں ہونےوالے دو بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو میڈلز دینے کا اعلان کیا ہے۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ جان کا نذرانہ دینے والے پولیس اہلکاروں کو ستارہ شجاعت کا اعزاز جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پولیس میڈل دئے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ، ’پولیس اہلکار بے خطر ہو کر شہریوں کی حفاظت کررہے ہیں، جب کہ دھماکہ کرنے والے ملکی سالمیت کے دشمن ہیں‘۔
سیکیورٹی کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ، ’دہشتگردی کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔ تاہم، شہریوں کی جان و مال کیلئے سروس بند کرنی ضروری ہے‘۔
واضح رہے کہ کراچی کے ڈی آئی جی ویسٹ علیم جعفری کے مطابق کراچی میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں قائد آباد کے ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد اہلکاروں سمیت شہری بھی زخمی ہوئے، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔