رسائی کے لنکس

عدالت عظمیٰ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت کا آغاز


بابر اعوان (فائل فوٹو)
بابر اعوان (فائل فوٹو)

سپریم کورٹ میں بدھ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر رصدارتی یفرنس کی سماعت کی۔

صدرآصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے ایک ریفرنس سپریم کورٹ داخل کر ایا تھا جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ وہ سابق وزیراعظم کوعدالت کی طرف سے سنائی گئی سزائے موت کا ازسر نوجائزہ لے۔

مقدمے کی ابتدائی سماعت کے موقع پر وزیرقانون بابرا عوان نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ حکومت نے اُنھیں اپنا وکیل مقرر کیا ہے اور وہ اپنا عہدہ چھوڑ کر اس اہم مقدمے کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے بتایا کہ وہ جمعرا ت کوہونے والی اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت کے موقع پر بطور وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

حکمران پیپلز پیپلز پارٹی کے قیادت ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے کو’ عدالتی قتل‘ قرار دیتے ہیں اور اُن کاکہنا ہے کہ اُنھوں نے سپریم کورٹ سے اس لیے رجوع کیا ہے تاکہ’ تاریخ کا ریکارڈ‘ درست کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG