رسائی کے لنکس

عالمی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد

عالمی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد
عالمی کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیر آباد

شعیب اختر نے 163 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 247 جبکہ پندرہ ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس پاکستانی باؤلر نے 2003ء کے عالمی کرکٹ کپ میں سو میل کی رفتار سے گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ کے تیز باؤلر شعیب اخترنے دسویں ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

35 سالہ پاکستانی باؤلر نے جمعرات کو کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

”میں نے بہت سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس عالمی کپ میں پاکستان کا آخری میچ میرا بھی آخری میچ ہوگا۔ میں اُمید کرتا ہوں کو وہ 2 اپریل کو کھیلا جانے والا فائنل میچ ہوگا۔“

شعیب اختر نے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز 1997ء میں کیا تھا اور 46 ٹیسٹ میچوں میں اُنھوں نے 178 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اُنھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ انڈیا کے خلاف بنگلور میں کھیلا تھا۔

XS
SM
MD
LG