آئی سی سی انڈر 19 عالمی کرکٹ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلیا میں پیر کو کھیلنے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ٹیم کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
جواب میں بھارت کی انڈر 19 نے 48 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرکے فتح حاصل کرلی۔
بھارت کے اپراجیت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔