رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ میں شراب کے اشتہار پر پاکستان کی ناراضگی


نیوزی لینڈ میں شراب کے اشتہار پر پاکستان کی ناراضگی
نیوزی لینڈ میں شراب کے اشتہار پر پاکستان کی ناراضگی

پاکستان کرکٹ بورڈ ’پی سی بی‘ نے نیوزی لینڈ میں تیار کیے گئے شراب کے اُس اشتہار کو ’’غیر اخلاقی اور توہین آمیز‘‘ قرار دیا ہے جس میں مبینہ طور پر پاکستانی کرکٹ کا تمسخر اُڑایا گیا ہے۔

پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پی سی بی نے الزام لگایا ہے کہ ’مُوا برواِنگ کمپنی‘ نے ’’پاکستانی قوم کے جذبات کو نظر انداز کر کے بے حسی‘‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔

کمپنی کے اشتہار میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل ٹفی کا دستخط شدہ بیان کچھ یوں ہے: ’’پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور اُنھیں پیسہ بنانے سے بھی محبت ہے۔ کبھی کبھار وہ ان دونوں کو پاکستانی سٹے بازی کی روایت کے ساتھ ملا لیتے ہیں تاکہ بلیک کیپ (نیوزی لینڈ) میچ جیت سکے۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس اشتہار کے بارے میں اطلاع ملتے ہی نیوز لینڈ کرکٹ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے پی سی بی کو بتایا کہ اشتہار کے افتتاح سے 24 گھنٹوں کے اندر ہی اسے ہٹا دیا گیا۔

’’پی سی بی کے لیے یہ اشتہار بہت تکلیف دہ ہے ... لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد اس معاملے پر پی سی بی کا مزید کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘

گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ میچ میں سٹے بازی کا الزام ثابت ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں - محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ - پرکرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی۔

XS
SM
MD
LG